18 اکتوبر 2010 - 20:30

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے قابض انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کرفیو اور پابندیوں کے نفاذ اور لوگوں کو نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے جو گھر میں نظربند ہیں سرینگر میں جاری ہونیوالے ایک بیان میں قابض انتظامیہ کی طر ف سے لوگو ں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روکنے کو مسلمانوں کے دینی امور میں مداخلت اور غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام قراردیا ۔ میر واعظ نے اسلامی کانفرنس تنظیم سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کے قتل اورقابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کو دینی فرائض کی ادائیگی سے روکنے کا سخت نوٹس لے۔

.........

/110